Maktaba Wahhabi

145 - 160
مبحث پنجم صرف کتاب و سنت کی طرف دعوت دینا داعی کی دعوت صرف اللہ تعالیٰ کی کتاب اور رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کی طرف ہوتی ہے۔سعودی عرب کے سابق مفتی اعظم شیخ ابن باز تحریر کرتے ہیں: وَیَجِبُ عَلَی الدُّعَاۃِ أَنْ یُوَضِّحُوْہُ لِلنَّاسِ کَمَا أَوْ ضَحْہُ الرُّسُلُ عَلَیْھِمُ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَامُ،فَھُوَ الدَّعْوَۃُ إِلیٰ صِرَاطِ اللّٰہِ الْمُسْتَقِیْم،وَھُوَ دِیْنُ اللّٰہِ الْحَقُّ،وَھٰذَا ھُوَ مَحَلُّ الدَّعْوَۃِ کَمَا قَالَ سُبْحَانَہُ:{ادْعُ إِلَی سَبِیْلِ رَبِّکَ} فَسَبِیْلُ اللّٰہِ جَلَّ وَعَلَا ھُوَ الْإِسْلَامُ،وَھُوَ الصِّرَاطُ الْمُسْتَقِیْمُ،وَھُوَ دِیْنُ اللّٰہِ الَّذِيْ بَعَثَ بِہِ نَبِیَّہَ مُحَمَّدًا صلي اللّٰهُ عليه وسلم،ھٰذَا ھُوَ الَّذِيْ تَجِبُ الدَّعْوَۃُ إِلَیْہِ،لَا إِلیٰ مَذْھَبَ فُلَانٍ،وَلَا إِلیٰ رَأْيِ فُلَانٍ،وَھُوَ مَادَلَّ عَلَیْہِ الْقُرْآنُ الْعَظِیْمُ وَالسُّنَّۃُ الْمُطَھَّرَۃُ الثَابِتَۃُ عَنْ رَسِوْلِ اللّٰہِ عَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَامُ۔[1] دعوت دینے والوں پر لازم ہے،کہ وہ لوگوں کے لیے اس چیز کو اسی طرح واضح کریں،جس طرح کہ رسولوں علیہم الصلوٰۃ والسلام نے کیا،اور وہ چیز اللہ تعالیٰ کے صراطِ مستقیم کی طرف دعوت ہے اور وہ ہی اللہ تعالیٰ کا دین حق ہے اور وہ ہی اس لائق ہے،کہ اس کی طرف بلایا جائے،جیسا کہ اللہ
Flag Counter