Maktaba Wahhabi

166 - 160
تین پہلوؤں سے کی گئی ہے۔ ا: قرآنِ کریم میں متعدد مقامات پر صرف کتاب و سنت کی فرمانبرداری کا حکم دیا گیا ہے۔ ب: متعدد احادیث شریفہ میں بھی اس بات کی تاکید کی گئی ہے۔ ج: علمائے امت نے بھی اس بات کی شدت سے تاکید کی ہے۔حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما،امام ابن رجب اور شیخ ابن باز کے اس بارے میں اقوال ذکر کیے گئے ہیں۔ اپیل: علمائے کرام،دعوتِ دین دینے والے حضرات و خواتین اور عزیز طلبہ و طالبات سے التماس ہے،کہ: ا: وہ سب امت میں اس حقیقت کو عام کریں،کہ دعوتِ دین کا موضوع اپنی جامعیت اور شمولیت کے ساتھ مکمل اسلام ہے۔اس کو کسی ایک مخصوص بات یا چند ایک باتوں میں محدود نہ رکھا جائے۔ ب: دعوت کا آغاز توحید و رسالت کی طرف بلانے سے کریں،جیسا کہ حضرات انبیائے سابقین علیہم السلام اور ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا دستور تھا۔ ج: توحید و رسالت کی دعوت کے بعد موضوعات کے انتخاب میں مخاطب لوگوں کے احوال وظروف اور فکری،عقلی اور دینی استعداد سے چشم پوشی نہ کریں۔ د: اپنی دعوت کو مخصوص فرقے،مذہب،گروہ،جماعت،شخص وغیرہ کی طرف بلانے میں ضائع کرنے کی بجائے،لوگوں کو صرف کتاب و سنت کی طرف بلائیں۔ وصلی اللّٰہ تعالی علی نبینا محمد وعلی آلہ وأصحابہ وأتباعہ إلی یوم الدین وبارک وسلم،وآخر دعوانا ان الحمد للّٰہ ربّ العالمین۔ *****
Flag Counter