Maktaba Wahhabi

51 - 160
مبحث دوئم دعوتِ دین میں توحید کا مقام تمہید: جن باتوں کی طرف دعوتِ دین میں بلایا جاتا ہے،ان سب کی بنیاد،اساس اور ان میں سے سب سے زیادہ ضروری،اعلیٰ و افضل دعوتِ توحید ہے۔قرآن و سنت میں اس حقیقت کو خوب اُجاگر کیا گیا ہے۔علمائے اُمت نے بھی اس بارے میں تفصیل سے راہ نمائی کی ہے۔توفیق الٰہی سے اس سلسلے میں درج ذیل چار عنوانوں کے ضمن میں گفتگو کی جارہی ہے: ۱: دعوتِ توحید کا تمام انبیاء علیہم السلام کی دعوت کی بنیاد ہونا ۲: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا دعوتِ توحید کے لیے اہتمام ۳: توحید کے بغیر اعمال کا برباد ہونا ۴: دعوتِ توحید کے متعلق بعض علماء کے اقوال (۱) دعوتِ توحید کا تمام انبیاء علیہم السلام کی دعوت کی بنیاد ہونا اللہ رب العالمین نے اپنے ہر نبی کی طرف یہ وحی نازل فرمائی،کہ ان کے سوا کوئی معبود نہیں اور ان میں سے ہر ایک کو یہ حکم دیا،کہ وہ اپنی اپنی اُمتوں کو دعوتِ توحید دیں۔وہ صرف ایک اللہ تعالیٰ کی عبادت کریں اور ان کے ساتھ کسی کو بھی شریک نہ ٹھہرائیں۔حضرات انبیاء علیہم السلام نے اس حکم کی تعمیل کرتے ہوئے دعوتِ توحید
Flag Counter