Maktaba Wahhabi

134 - 160
انہوں نے عرض کیا: ’’ یَا رَسول اللّٰہ!رَضِیْنَا۔‘‘[1] ’’ یا رسول اللہ۔صلی اللہ علیہ وسلم!۔ہم [اس پر] راضی ہیں۔‘‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا یہ خطبہ انصار کے لیے مخصوص فرمایا جیسا کہ مذکورہ بالا روایت میں گزر چکا ہے،کہ: ’’ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چمڑے کے ایک خیمے میں انہیں جمع کیا اور ان کے ساتھ کسی اور کو نہ بلایا۔‘‘ مسند امام احمد کی روایت میں ہے،کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ’’ فَاجْمَعْ لِيْ قَوْمَکَ فِيْ ھٰذِہِ الْحَظِیْرَۃِ۔‘‘[2] ’’ میرے لیے اپنی قوم کو اس باڑے میں جمع کرو۔‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف اسی پر اکتفا نہ فرمایا،بلکہ لوگوں کے جمع ہونے کے بعد دریافت فرمایا: ’’ ھَلْ فِیْکُمْ أَحَدٌ مِنْ غَیْرِکُمْ؟ ‘‘ ’’ کیا تم لوگوں میں کوئی دوسرا بھی ہے؟ ‘‘ [3] انہوں نے عرض کیا: ’’ لَا،اِلاَّ ابْنُ أُخْتٍ لَنَا۔‘‘ ’’ نہیں،سوائے ہماری [یعنی ہم میں سے ایک کی] بہن کا بیٹا ہے۔‘‘
Flag Counter