Maktaba Wahhabi

141 - 160
ہوتی ہے۔اربابِ اقتدار،رعایا،اہل علم،عامۃ الناس،دولت مند،فقراء و مساکین،تاجر حضرات اور مزدور لوگ،مرد اور عورتیں غرضیکہ متعدد اقسام کے لوگ موجود ہوتے ہیں۔ایسے مقامات پر دعوت دینے والے کو چاہیے،کہ اربابِ اقتدار کے حقوق بیان کرتے ہوئے ان کے فرائض کو بھی واضح کرے،علماء کی عزت و توقیر کی اہمیت کا ذکر کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی ذمہ داریوں کو بھی بیان کرے،دولت مندوں کو اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنے کے فضائل سنانے کے ساتھ سوال سے بچنے اور کسب حلال کی خاطر محنت مزدوری کرنے کے فضائل بھی بیان کرے۔جب صنعت کاروں،زمینداروں اور باغات والوں کو پسینہ خشک ہونے سے پہلے مزدور کی اجرت ادا کرنے کا درس دے،تو ساتھ ہی مزدور اور ملازم کو اخلاص اور عمدگی سے کام کرنے کی تلقین بھی کرے۔غرضیکہ ایسی صورتِ حال میں داعی راہِ اعتدال پر رہتے ہوئے ہوش و حواس قائم رکھے۔جذبات کی رو میں بہتے ہوئے جوش خطابت میں ایک طبقہ کو دوسرے طبقہ کے خلاف بھڑکا کر،اُمت میں فتنہ و فساد بپا کرنے کا سبب نہ بنے۔بلکہ وہ ایسے سلیقے اور قرینے سے بات کرنے کی کوشش کرے،کہ ہر قسم کے لوگ اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے والے بن جائیں۔ (۴) دعوتِ توحید میں مداہنت نہیں دعوتِ دین میں مخاطب لوگوں کے حالات کا خیال رکھنے کے متعلق کچھ قواعد و ضوابط ہیں،جنہیں علمائے امت نے قرآن و سنت کی روشنی میں بیان کیا ہے۔جس
Flag Counter