Maktaba Wahhabi

149 - 160
اللہ تعالیٰ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔‘‘ ۸: ارشادِ ربانی: {قُلْ أَطِیعُوا اللّٰہَ وأَطِیعُوا الرَّسُوْلَ فَإِنْ تَوَلَّوا فَإِنَّمَا عَلَیْہِ مَا حُمِّلَ وَعَلَیْکُمْ مَا حُمِّلْتُمْ وَإِنْ تُطِیعُوْہُ تَہْتَدُوْا وَمَا عَلَی الرَّسُوْلِ إِلاَّ الْبَلَاغُ الْمُبِیْنُ۔} [1] ’’ کہہ دیجیے اللہ تعالیٰ کا حکم مانو اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم مانو،پھر اگر تم پھر جاؤ،تو ان کے ذمے صرف وہ ہے،جو ان پر بوجھ ڈالا گیا اور تمہارے ذمے وہ ہے،جو تم پر بوجھ ڈالا گیا۔اور اگر تم ان [یعنی رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم ] کی اطاعت کروگے،تو ہدایت پاجاؤگے اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ذمے تو واضح طور پر پہنچادینا ہے۔‘‘ ۹: ارشادِ رب العالمین: {یٰٓأَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا أَطِیعُوا اللّٰہَ وَأَطِیعُوا الرَّسُوْلَ وَلَا تُبْطِلُوْا أَعْمَالَکُمْ۔} [2] ’’ اے لوگو جو ایمان لائے ہو!اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرو اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرو اور اپنے اعمال برباد نہ کرو۔‘‘ ۱۰: ارشادِ رب قدوس: {وَأَطِیعُوا اللّٰہَ وَأَطِیعُوا الرَّسُوْلَ فَإِنْ تَوَلَّیْتُمْ فَإِنَّمَا عَلٰی رَسُوْلِنَا الْبَلَاغُ الْمُبِیْنُ۔} [3] ’’ اور اللہ تعالیٰ کا حکم مانو اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم مانو۔پس اگر تم پھرجاؤ،
Flag Counter