Maktaba Wahhabi

150 - 160
تو ہمارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ذمے تو صرف کھلم کھلا پہنچادینا ہے۔‘‘ مذکورہ بالا آیات شریفہ میں اللہ تعالیٰ نے اپنی اطاعت اور اپنے رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کا حکم دیا ہے۔اللہ تعالیٰ کی اطاعت یہ ہے،کہ قرآنِ کریم کے احکامات کو مانا جائے اور رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت ان کی سنت کی پیروی میں ہے۔[1] اور داعی إلی اللہ تو اس بات کا پابند ہے،کہ صرف اسی چیز کی طرف بلائے،کہ جس کے کرنے کا حکم اللہ تعالیٰ نے دیا ہے۔لہٰذا وہ کتاب و سنت کے سوا کسی اور چیز کی طرف لوگوں کو نہ بلائے گا۔ (۲) حدیث شریف سے دلائل اس سلسلے میں متعدد احادیث شریفہ بھی موجود ہیں۔توفیق الٰہی سے ذیل میں ان میں سے تین پیش کی جارہی ہیں:
Flag Counter