Maktaba Wahhabi

82 - 160
اللہ تعالیٰ نے کوئی رسول نہیں بھیجا،مگر اس کو توحید اور بلاشرکت غیرے ایک اللہ کی عبادت کی دعوت دینے کا حکم دیا۔رسولوں۔علیہم السلام۔نے اس بات کا خوب اہتمام کیا۔انہوں نے تبلیغ کا آغاز اس بات سے کیا،کہ اپنی اُمتوں کو اس بات کی دعوت دی،کہ وہ ایک اللہ تعالیٰ کی عبادت کریں،ان کے ساتھ کسی چیز کو بھی شریک نہ ٹھہرائیں۔انہوں نے اپنے اوقاتِ تبلیغ کا ایک بہت بڑا حصہ اسی بات میں صرف کیا۔اور اس میں چنداں تعجب کی بات نہیں،کیونکہ توحید دین کی اساس،اس کے اونٹ کی کوہان کی بلندی [1] اور اس کا ستون اوّل ہے۔توحید اور اللہ تعالیٰ کے لیے دلی اخلاص کے بغیر اللہ تعالیٰ کوئی نیکی اور عمل قبول نہیں کرتے۔ *****
Flag Counter