Maktaba Wahhabi

43 - 160
أُحْيٰ،ثُمَّ قُتِلَ،ثُمَّ أُحْيٰ،ثُمَّ قُتِلَ،وَعَلَیْہِ دَیْنٌ مَا دَخَلَ الْجَنَّۃَ،حَتَّی یُقْضَی عَنْہُ دَیْنُہُ۔‘‘[1] ’’ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے!اگر کوئی شخص اللہ تعالیٰ کی راہ میں قتل کیا جائے،پھر اسکو زندہ کیا جائے،پھر اس کو قتل کیا جائے،پھر اس کو زندہ کیا جائے،پھر اس کو قتل کیا جائے اور اسکے ذمے قرض ہو،تو وہ قرض ادا ہونے تک جنت میں داخل نہیں ہو گا۔‘‘ ز:پڑوسی کو ایذا دینا: امام بخاری نے حضرت ابو شریح رضی اللہ عنہ کے حوالے سے روایت نقل کی ہے،کہ یقینا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ وَاللّٰہِ!لَا یُوْمِنُ،وَاللّٰہِ!لَا یُوْمِنُ،وَاللّٰہِ!لَا یُوْمِنُ۔‘‘ ’’واللہ!وہ ایمان والا نہیں،واللہ!وہ ایمان والا نہیں،واللہ!وہ ایمان والا نہیں۔‘‘ ’’ قِیْلَ:’’وَمَنْ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ!‘‘ صلي اللّٰهُ عليه وسلم عرض کیا گیا:’’ کون یا رسول اللہ!‘‘ صلی اللہ علیہ وسلم
Flag Counter