Maktaba Wahhabi

89 - 160
تَخْلُدُوْنَ۔وَإِذَا بَطَشْتُمْ بَطَشْتُمْ جَبَّارِیْنَ۔فَاتَّقُوا اللّٰہَ وَأَطِیعُوْنِ۔} [1] ’’ عاد نے رسولوں کو جھٹلایا۔جب ان کے بھائی ہود علیہ السلام نے ان سے کہا:’’کیا تم ڈرتے نہیں؟ بلاشبہ میں تمہارے لیے ایک امانت دار رسول ہوں،پس تم اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو۔اور میں اس پر تم سے کسی اجرت کا سوال نہیں کرتا،میری اجرت تو رب العالمین ہی کے ذمے ہے،پس اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو۔کیا تم ہر ایک ٹیلے پر بطور کھیل تماشا [یعنی لاحاصل] ایک یادگار بناتے ہو؟ اور بڑی بڑی عمارتیں بناتے ہو،شاید کہ تم ہمیشہ رہو گے۔اور جب تم کسی پر ہاتھ ڈالتے ہو،تو سختی اور ظلم سے پکڑتے ہو،پس تم اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو۔‘‘ ج:حضرت صالح علیہ السلام: اللہ عزوجل نے حضرت صالح علیہ السلام کا اپنی قوم کو دعوت دینے کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: {کَذَّبَتْ ثَمُوْدُ الْمُرْسَلِیْنَ۔إِذْ قَالَ لَہُمْ أَخُوہُمْ صَالِحٌ أَ لَا تَتَّقُوْنَ۔إِنِّي لَکُمْ رَسُوْلٌ أَمِیْنٌ۔فَاتَّقُوا اللّٰہَ وَأَطِیعُوْنِ۔وَمَا أَسْاَلُکُمْ عَلَیْہِ مِنْ أَجْرٍ إِنْ أَجْرِیَ إِلَّا عَلٰی رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ۔أَتُتْرَکُوْنَ فِيْ مَا ہَاہُنَا اٰمِنِیْنَ۔فِيْ جَنّٰتٍ وَّعُیُوْنٍ۔وَزُرُوعٍ وَّنَخْلٍ طَلْعُہَا ہَضِیمٌ۔وَتَنْحِتُوْنَ مِنَ الْجِبَالِ بُیُوتًا فَارِہِیْنَ۔فَاتَّقُوا اللّٰہَ وَأَطِیعُوْنِ۔} [2] ’’ ثمود نے رسولوں کو جھٹلایا۔جب ان کے بھائی صالح علیہ السلام نے ان سے کہا:’’ کیا تم ڈرتے نہیں؟ بلاشبہ میں تمہارے لیے ایک امانت دار رسول ہوں،پس اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو۔اور میں اس پر تم سے
Flag Counter