Maktaba Wahhabi

80 - 160
وَیُؤَیِّدُ ھٰذَا الْمَعْنَی أَنَّہُ عَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَامُ مَکَثَ بِمَکَّۃَ عَشَرَ سِنِیْنَ یَدْعُوْ النَّاسَ إِلیٰ تَوْحِیْدِ اللّٰہِ قَبْلَ أَنْ تُفْرَضَ عَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَغَیْرُھَا،کُلُّھَا دَعْوَۃٌ إِلیٰ تَوْحِیْدِ اللّٰہِ وَتَرْکِ الشِّرْکِ وَخَلْعِ الْأَوْثَانِ،وَبِیَانُ أَنَّ الْوَاجِبَ عَلَی جَمِیْعِ الثَّقَلَیْنِ أَنْ یَعْبُدُوا اللّٰہَ وَحْدَہُ،وَیَدَعُوا مَا عَلَیْہِ آبَاؤُھُمْ وَأَسْلَافُھُمْ مِنَ الشِّرْکِ۔[1] سب سے عظیم اور ضروری موضوع عقیدہ کا موضوع ہے اور وہ موضوع توحید اور اس کی ضد سے متعلق ہے۔توحید ہی وہ بات ہے،جس کے لیے اللہ تعالیٰ نے رسولوں کو مبعو ث فرمایا،اور جس کی خاطر کتابوں کو نازل فرمایا اور جس مقصد کے لیے جن و انس کی تخلیق فرمائی۔باقی سارے احکام اسی کے تابع ہیں۔اللہ سبحانہ نے فرمایا:(جس کے معانی یہ ہیں:اور میں نے جنوں اور انسانوں کو نہیں پید اکیا،مگر اس لیے کہ وہ میری عبادت کریں۔) رسولوں کے جانشین یعنی اہل علم پر لازم ہے،کہ وہ اس عظیم حقیقت کو لوگوں کے سامنے بیان کریں اور یہ ان کا مقصود اعظم ہو اور اس کے لیے ان کی توجہ سب سے زیادہ ہو،کیونکہ جب یہ [ توحید] محفوظ رہے گی،تو باقی اعمال اس کے پیچھے آئیں گے اور جب توحید ہی نہ ہوئی،تو بندے کو اس کا کوئی قول و فعل نفع نہ دے گا۔اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا(جس کے معانی کا یہ ترجمہ ہے:اور اگر وہ شرک کرتے،تو ان کے کیے ہوئے اعمال ضائع ہو جاتے۔)
Flag Counter