Maktaba Wahhabi

83 - 160
مبحث سوئم دعوتِ دین میں رسالت کی حیثیت تمہید: دعوتِ دین میں توحید کی دعوت کے ساتھ ساتھ اس بات کا اہتمام بھی ضروری ہے،کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کے اقرار کی طرف لوگوں کو بلایا جائے۔اور اس اقرار کا لازمی تقاضا یہ ہے،کہ زندگی کے تمام گوشوں میں ان کی اطاعت کی جائے۔ توحید کے ساتھ اقرارِ رسالت کی دعوت دینے کے حوالے سے توفیق الٰہی سے درج ذیل پانچ عنوانوں کے تحت گفتگو کی جارہی ہے: ۱: ہر رسول کی بعثت کا ایک بنیادی مقصد طاعت رسول ۲: ہر نبی کا اپنی امت کو اپنی اطاعت کا حکم دینا ۳: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا توحید کے ساتھ اقرار رسالت کی دعوت دینا ۴: طاعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا قبولیت اعمال کی شرط ہونا ۵: دعوتِ توحید و رسالت کے ساتھ آغاز دعوت کے متعلق اقوالِ علماء (۱) ہر رسول کی بعثت کا ایک بنیادی مقصد طاعتِ رسول انسانی تاریخ کی ابتدا ہی سے اللہ تعالیٰ انبیاء اور رسولوں کو مبعوث فرماتے رہے ہیں۔اور انہوں نے سب سے آخر میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو نبی و رسول بنا کر بھیجا۔ان میں سے ہر ایک کی آمد کا ایک اساسی مقصد یہ رہا ہے،کہ ان کے امتی ان کی اطاعت کریں۔اللہ تعالیٰ نے خود ارشاد فرمایا:
Flag Counter