Maktaba Wahhabi

54 - 160
’’جب اللہ تعالیٰ نے انہیں بتلایا،کہ وہ اپنی بے رخی کی وجہ سے حق سے ناآشنا ہیں،تو اس کے بعد انہیں اس بات سے آگاہ کیا،کہ انہوں نے کبھی بھی کوئی رسول مبعوث نہیں فرمایا،مگر اس کی طرف وحی کی،کہ بلاشبہ اللہ تعالیٰ یکتا اور بے نیاز ہیں۔اس عقیدہ کے متعلق نبو ات میں کوئی اختلاف نہیں۔بلاشبہ [ ان میں]اختلاف [ دیگر] احکام میں ہے۔‘‘ د:قاضی ابو سعود تحریر کرتے ہیں: ’’ اِسْتِئْنَافُ مُقَرِّرٌ لِمَا أُجْمِلَ فِیْمَا قَبْلَہُ مِنْ کَوْنِ التَّوْحِیْدِ مِمَّا نَطَقَتْ بِہِ الْکُتُبُ الْإِلٰھِیَّۃُ،وَأَجْمَعَتْ عَلَیْہِ الرُّسُلُ عَلَیْھِمُ السَّلَامُ۔‘‘ [1] ’’اس آیت کریمہ میں نئی بات کرتے ہوئے پہلے سے بیان کردہ اجمالی بات کی تاکید کی گئی ہے،کہ آسمانی کتابوں نے توحید کو بیان کیا ہے،اور اس پر تمام رسولوں۔علیہم السلام۔کا اجماع ہے۔‘‘ ہ:آیت شریفہ کی تفسیر میں شیخ قاسمی نے قلم بند کیا ہے: ’’ فَکُلُّ نَبِيٍّ بَعَثَہُ اللّٰہُ تَعَالَی یَدْعُوْ إِلیٰ عِبَادَۃِ اللّٰہِ وَحْدَہُ لَا شَرِیْکَ لَہُ۔‘‘ [2] ’’سو ہر مبعوث کردہ نبی بلاشرکت غیرے تنہا اللہ تعالیٰ کی عبادت کی دعوت دیتا ہے۔‘‘ و:شیخ سعدی لکھتے ہیں: ’’ فَکُلُّ الرُّسُلِ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِکَ مَعَ کُتُبِھِمْ،زُبْدَۃُ رِسَالَتِھِمْ
Flag Counter