Maktaba Wahhabi

55 - 160
وَأَصْلُھَا الْأَمْرُ بِعِبَادِۃِ اللّٰہِ وَحْدَہُ لَا شَرِیْکَ لَہُ،وَبِیَانُ أَنَّہُ الْإِلٰہُ الْحَقُّ الْمَعْبُوْدُ،وَأَنَّ عِبَادَۃَ مَا سِوَاہُ بَاطِلَۃٌ۔‘‘ [1] ’’آپ سے پہلے مبعوث کردہ تمام رسولوں کی کتابوں اور رسالتوں کا خلاصہ اور جڑ یہ تھی،کہ اس بات کا حکم دیا جائے،کہ بلاشرکت غیرے تنہا اللہ تعالیٰ کی عبادت کی جائے،اور اس حقیقت کو بیان کیا جائے،کہ صرف وہی حقیقی معبود ہیں،اور ان کے سوا ہر کسی کی عبادت باطل ہے۔‘‘ ۲:ارشادِ رب العالمین ہے: {وَ لَقَدْ بَعَثْنَا فِیْ کُلِّ أُمَّۃٍ رَّسُوْلًا أَنِ اعْبُدُوا اللّٰہَ وَ اجْتَنِبُوا الطَّاغُوْتَ} [2] ’’اور بلاشبہ یقینا ہم نے ہر اُمت میں رسول بھیجا،کہ اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو اور طاغوت سے بچو۔‘‘ آیت کریمہ کو خوب اچھی طرح سمجھنے کی خاطر ذیل میں تین حضراتِ مفسرین کے اقوال ملاحظہ فرمائیے: ا:امام طبری نے تحریرکیا ہے: ’’ ولَقَدْ بَعَثْنَا أَیُّھَا النَّاسُ فِيْ کُلِّ أُمَّۃِ سَلَفَتْ قَبْلَکُمْ رَسُوْلًا کَمَا بَعَثْنَا فِیْکُمْ بِأَنْ اعْبُدُوا للّٰهَ وَحْدَہُ لَا شَرِیْکَ لَہُ،وَأفرِدُوْا لَہُ الطَّاعَۃَ،وَأَخْلِصُوْا لَہُ الْعِبَادَۃَ،وَاجْتَنِبُوْا الطَّاغُوْتَ۔‘‘[3]
Flag Counter