Maktaba Wahhabi

19 - 160
بھی ذکر کیے گئے ہیں۔ ۶: آخر میں مصادر و مراجع کے متعلق تفصیلی معلومات درج کر دی گئی ہیں۔ خاکۂ کتاب: پیش لفظ مبحث اوّل: موضوع دعوت مبحث دوم: دعوتِ دین میں توحید کا مقام مبحث سوم: دعوتِ دین میں رسالت کی حیثیت مبحث چہارم: دعوتِ دین میں لوگوں کے حالات کا خیال رکھنا مبحث پنجم: صرف کتاب و سنت کی طرف دعوت دینا حرفِ آخر: خلاصہ کتاب اپیل شکر و دعا: رب علیم و حکیم کا شکر گزار ہوں،کہ انہوں نے مجھ ایسے کم زور بندے کو اس عظیم موضوع کے بارے میں سوچنے اور لکھنے کے آغاز کی توفیق سے نوازا۔فلہ الحمد والثناء کما یحبہ ویرضاہ۔ رب رحیم و کریم میرے والدین محترمین کی قبروں پر اپنی رحمت کی برکھا برسائیں،کہ انہوں نے دعوتِ دین کا جذبہ اپنی اولاد کے سینوں میں راسخ کرنے کی خاطر خوب کوشش کی۔{رَبِّ ارْحَمْھُمَا کَمَا رَبَّیَانِيْ صَغِیْرًا} اللہ تعالیٰ میری اہلیہ محترمہ،عزیز القدر بیٹے حافظ حماد الٰہی اور اس کی اہلیہ کو میری
Flag Counter