Maktaba Wahhabi

143 - 160
سے باز آجائیے۔‘‘ راوی نے بیان کیا:’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی نگاہ آسمان کی طرف اُٹھائی،اور پھر فرمایا: ’’ أَتَرَوْنَ ھٰذِہِ الشَّمْسَ؟ ‘‘ ’’ کیا آپ اس سورج کو دیکھ رہے ہیں؟ ‘‘ انہوں نے جواب دیا:’’ نَعَمْ۔‘‘ ’’ ہاں۔‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ مَا أَنَا بِأَقْدَرَ عَلیٰ أَنْ أَدَعَ لَکُمْ ذٰلِکَ إِلاَّ أَنْ تَشْتَعِلُوْا لِيْ مِنْھَا شُعْلَۃً۔‘‘ ’’ میں تو آپ کے لیے اس کو چھوڑ نہیں سکتا،مگر یہ کہ آپ میرے لیے اس سے آگ کا ایک شعلہ روشن کردیں۔‘‘ راوی نے بیان کیا:’’ ابوطالب نے کہا: ’’ مَا کَذَبَنَا ابْنُ أَخِيْ فَارْجِعُوْا۔‘‘[1]
Flag Counter