Maktaba Wahhabi

87 - 160
(۲) ہر نبی کا اپنی امت کو اپنی اطاعت کا حکم دینا اقرارِ رسالت کی دعوت کی اہمیت اجاگر کرنے والی ایک بات یہ ہے،کہ ہر نبی نے اپنی اپنی امت کو اپنی تابع داری کا حکم دیا۔ذیل میں پانچ انبیائے سابقین علیہم السلام کی دعوت کے متعلق آیات کریمہ ملاحظہ فرمائیے: ۱:حضرت نوح علیہ السلام: اللہ تعالیٰ نے حضرت نوح علیہ السلام کی دعوت کے متعلق فرمایا: {کَذَّبَتْ قَوْمُ نُوحِ نِ الْمُرْسَلِیْنَ۔إِذْ قَالَ لَہُمْ أَخُوہُمْ نُوحٌ أَ لَا تَتَّقُوْنَ۔إِنِّیْ لَکُمْ رَسُوْلٌ أَمِیْنٌ۔فَاتَّقُوا اللّٰہَ وَأَطِیْعُوْنِ۔وَمَا أَسْاَلُکُمْ عَلَیْہِ مِنْ أَجْرٍ إِِنْ أَجْرِ إِلاَّ عَلٰی رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ۔فَاتَّقُوا اللّٰہَ وَأَطِیعُوْنِ۔} [1] ’’ نوح علیہ السلام کی قوم نے رسولوں کو جھٹلایا۔جب ان سے ان کے بھائی نوح علیہ السلام نے کہا:’’کیا تم ڈرتے نہیں۔بلاشبہ میں تمہارے لیے ایک امانت دار رسول ہوں۔پس اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو۔اور میں اس پر تم سے کسی اجرت کا سوال نہیں کرتا۔میری اجرت تو رب العالمین ہی کے ذمے ہے،پس اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور میرا کہا مانو۔‘‘ مذکورہ بالا آیاتِ کریمہ سے معلوم ہونے والی باتوں میں سے دو درج ذیل ہیں: ۱: حضرت نوح علیہ السلام نے اپنی قوم کو اللہ تعالیٰ کا تقویٰ اختیار کرنے اور اپنی اطاعت کرنے کا حکم دیا۔
Flag Counter