Maktaba Wahhabi

93 - 160
بیان،کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں اور یقینا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کے رسول ہیں۔‘‘ ب:وفد عبدالقیس کی تعلیم کا توحید و رسالت کی گواہی کے حکم سے آغاز: امام بخاری اور امام مسلم نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے،کہ انہوں نے بیان کیا:’’ بلاشبہ جب قبیلہ عبدالقیس کا ایک وفد نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا،تو انہوں نے عرض کیا: ’’ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ!إِنَّا لَا نَسْتَطِیْعُ أَنْ نَأْتِیَکَ إِلاَّ فِيْ الشَّھْرِ الْحَرَامِ،وَبَیْنَنَا وَبَیْنَکَ ھٰذَا الْحَيُّ مِنْ کُفَّارِ مُضَرَ،فَمُرَنَا بِأَمْرٍ فَصْلٍ نُخْبِرْ بِہٖ مَنْ وَرَائَ نَا،وَنَدْخُلْ بِہٖ الْجَنَّۃَ۔‘‘ ’’ اے اللہ کے رسول!بلاشبہ ہم آپ کی خدمت میں حرمت والے مہینوں [1] کے علاوہ [کسی اور مہینے میں] نہیں آسکتے،[کیونکہ] ہمارے اور آپ کے درمیان کافروں کا مضر قبیلہ ہے،سو آپ ہمیں حق و باطل کے درمیان تمیز کرنے والی ایسی واضح بات بتلائیے،کہ ہم اپنے پچھلوں کو اس کی [جا کر] خبر دیں اور خود اس کے ساتھ جنت[2]میں داخل ہوجائیں۔‘‘ انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے [اپنے ہاں موجود مختلف] مشروبات کے بارے میں بھی استفسار کیا،تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں چار باتوں کا حکم دیا اور چار چیزوں سے منع فرمایا:آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں صرف ایک [اللہ تعالیٰ کے ساتھ] ایمان کا حکم دیا۔
Flag Counter