Maktaba Wahhabi

148 - 160
فَاعْلَمُوْٓا أَنَّمَا عَلٰی رَسُوْلِنَا الْبَلٰغُ الْمُبِیْنُ۔} [1] ’’ اور اللہ تعالیٰ کا حکم مانو اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم مانو اور تم احتیاط رکھو۔پھر اگر تم پھر جاؤ،تو جان لو،کہ ہمارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ذمے تو صرف واضح طور پر پہنچانا ہے۔‘‘ ۵: ارشادِ باری تعالیٰ {وَأَطِیْعُوا اللّٰہَ وَرَسُوْلَہٗ إِنْ کُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ۔} [2] ’’ اور اللہ تعالیٰ اور ان کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کاحکم مانو،اگر تم مومن ہو۔‘‘ ۶: ارشادِ باری تعالیٰ: {یٰٓأَ یُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اسْتَجِیْبُوْا لِلّٰہِ وَلِلرَّسُوْلِ إِذَا دَعَاکُمْ لِمَا یُحْیِیْکُمْ۔} [3] ’’ اے لوگو جو ایمان لائے ہو!اللہ تعالیٰ اور ان کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت قبول کرو،جب وہ تمہیں اس چیز کے لیے دعوت دیں،جو تمہیں زندگی بخشتی ہے۔‘‘ ۷: ارشادِ ربانی: {وَأَطِیْعُوا اللّٰہَ وَرَسُوْلَہٗ وَلَا تَنَازَعُوْا فَتَفْشَلُوْا وَتَذْھَبَ رِیْحُکُمْ وَاصْبِرُوْا إِنَّ اللّٰہَ مَعَ الصّٰبِرِیْنَ۔} [4] ’’ اور اللہ تعالیٰ اور ان کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم مانو اور آپس میں مت جھگڑو،ورنہ بزدل ہوجاؤگے اور تمہاری ہوا اُکھڑ جائے گی اور صبر کرو۔بے شک
Flag Counter