Maktaba Wahhabi

6 - 103
اللہ شاہد ہے کام میرا ایماں ہو نہیں سکتا مگر صد حیف اس امت کی پستی پر کہ گستاخانِ رسول کو نہ صرف یہ کہ کیفرِ کردار تک نہیں پہنچایا جاتا بلکہ ہادئ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ازلی دشمن یہود و نصاریٰ کو خوش کرنے کے لئے انہیں مال و دولت سے بھی نوازا جاتا ہے۔ اس تباہ کن صورتِ حال اور اس گھمبیر جان لیوا بیماری کے اسباب پر غور کرنا بہت ضروری ہے۔ میری نظر میں اس کا سب سے بڑا اور بنیادی سبب یہ ہے کہ مسلمان ملت کی عظیم اکثریت اپنی دینی اور دنیوی فلاح و اصلاح کیلئے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت سے رہنمائی حاصل کرنے کی بجائے اسلام اور ہادئ اسلام کے ازلی دشمنوں (یہود و نصاریٰ) سے اپنی پستی اور دکھوں کا مداوا تلاش کرتے ہیں حالانکہ اپنی انہی کی اندھی تقلید سے ان پر ذلت و مسکنت مسلط ہوئی ہے۔ ؎ میر کیا سادہ ہیں بیمار ہوئے جس کے سبب اسی عطار کے لڑکے سے دوا لیتے ہیں؟ ذلیل و خوار ہے دنیا میں کیوں امت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی حقیقت ہے کہ اس نے چھوڑ دی اطاعت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی (شیدا رحمانی) اگر آپ گذشتہ رفعت و سرفرازی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ہادئ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ کا مطالعہ کر کے اس کے ذریعے اپنی پستی کا ازالہ کیجئے کہ اس میں آپ کی دین و دنیا میں فلاح و کامرانی کا پورا سامان ہے۔؎ تو ہی ناداں چند کلیوں پر قناعت کر گیا ورنہ گلشن میں علاجِ تنگئ داماں بھی ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرتِ مبارکہ کے تمام پہلوؤں کا اس مختصر سی کتاب میں احاطہ کیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کتاب کے ناشر عزیز اور ساجد محمود کو جزائے خیر سے نوازے آمین۔ و صلی اللّٰہ علی النبی محمد مترجم حکیم محمد جمیل شیدا رحمانی عفا اللہ عنہ
Flag Counter