Maktaba Wahhabi

103 - 263
کی طرف اس کا وسیلہ لے تاکہ اسے اپنی دعاء کے قبولیت کی زیادہ سے زیادہ امید ہو۔ وسیلہ کی اس قسم کی مشروعیت کی دلیل اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے: ﴿الَّذِیْنَ یَقُوْلُوْنَ رَبَّنَاْ إِنَّنَاْ آمَنَّاْ فَاغْفِرْلَنَاْ ذُنُوْبَنَاْ وَقِنَاْ عَذَاْبَ النَّاْرِ﴾[1] جو کہتے ہیں کہ اے ہمارے رب!بے شک ہم ایمان لائے اس لئے ہمارے گناہوں کو معاف فرما،اور ہمیں جہنم کے عذاب سے بچا۔ نیز ارشاد باری ہے: ﴿ رَبَّنَاْ آمَنَّاْ بِمَاْ أَنْزَلْتَ وَاتَّبَعْنَاْ الرَّسُوْلَ فَاکْتُبْنَاْ مَعَ الشَّاْھِدِیْنَ﴾[2] اے ہمارے رب!ہم تیری اتاری ہوئی وحی پر ایمان لائے ،اور ہم نے تیرے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا اتباع کیا ،پس تو ہمیں گواہوں میں لکھ دے۔
Flag Counter