Maktaba Wahhabi

184 - 263
میرے پاس پہنچا دے،بیشک وہ علم و حکمت والاہے،پھر انھوں نے منہ پھیر لیا اور کہا:ہائے یوسف!اور ان کی آنکھیں رنج و غم کے سبب سفید ہو چکی تھیں ،اور وہ غم کو دبائے ہوئے تھے،بیٹوں نے کہا: اللہ کی قسم!آپ ہمیشہ یوسف ہی کی یاد میں لگے رہیں گے یہاں تک کہ گھل جائیں یا ہلاک ہی ہو جائیں ،انھوں نے کہا : میں تو اپنی پریشانیوں اور رنج و غم کی فریاد اللہ تعالیٰ سے ہی کررہا ہوں ،مجھے اللہ کی طرف سے وہ باتیں معلوم ہیں جو تم نہیں جانتے،اے میرے بیٹو!جاؤ یوسف اور اس کے بھائی کی پوری تلاش کرو،اور اللہ کی رحمت سے نا امید نہ ہو،یقینا اللہ کی رحمت سے کافر لوگ ہی نا امید ہوتے ہیں ۔ پھر اللہ تعالیٰ نے ان کی دعاء قبول فرمائی اور یوسف اور ان کے بھائی کو ان کی طرف لوٹا دیا،ارشاد باری ہے: ﴿ قَاْلُوْا أَ إِنَّکَ لَأَنْتَ یُوْسُفُ قَاْلَ أَنَاْ یُوْسُفُ وَھَذَاْ أَخِيْ قَدْ مَنَّ اللّٰہُ عَلَیْنَاْ إِنَّہُ مَنْ یَّتَّقِ وَ یَصْبِرْ فَإِنَّ اللّٰہَ لَاْ یُضِیْعُ أَجْرَ الْمُحْسِنِیْنَ ،قَاْلُوْا تَاللّٰہِ لَقَدْ آثَرَکَ اللّٰہُ عَلَیْنَاْ وَإِنْ کُنَّاْ لَخَاْطِئِیْنَ،قَاْلَ لَاْ تَثْرِیْبَ عَلَیْکُمُ الْیَوْمَ یَغْفِرُ اللّٰہُ لَکُمْ
Flag Counter