قلب کے لئے ہے ورنہ مدد تو اللہ تعالیٰ ہی کی طرف سے ہے جو غالب حکمتوں والا ہے۔ نیز ارشاد ہے: ﴿الَّذِیْنَ قَاْلَ لَھُمُ النَّاْسُ إِنَّ النَّاْسَ قَدْ جَمَعُوْا لَکُمْ فَاخْشَوْھُمْ فَزَاْدَھُمْ إِیْمَاْناً وَّقَاْلُوْا حَسْبُنَاْ اللّٰہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ،فَانْقَلَبُوْا بِنِعْمَۃٍ مِّنَ اللّٰہِ وَفَضْلٍ لَّمْ یَمْسَسْھُمْ سُوْئٌ وَّاتَّبَعُوْا رِضْوَاْنَ اللّٰہِ وَاللّٰہُ ذُوْ فَضْلٍ عَظِیْمٍ﴾ [1] وہ لوگ کہ جب لوگوں نے ان سے کہا کہ لوگوں نے تمہارے لئے لشکر جمع کر رکھے ہیں ،لہٰذا ان سے ڈرو تو اس چیز نے ان کے ایمان میں اضافہ کر دیا،اور انھوں نے کہا ہمارے لئے اللہ ہی کافی ہے،اور وہ بہترین کارساز ہے ،نتیجہ یہ ہوا کہ وہ اللہ کی نعمت اور فضل لے کر واپس ہوئے ‘ انھیں کوئی تکلیف نہ پہنچی،اور انھوں نے اللہ کی رضامندی کی پیروی کی اور اللہ تعالیٰ بہت بڑے فضل و احسان والا ہے۔ |
Book Name | دعا کے آداب و شرائط کتاب وسنت کی روشنی میں |
Writer | ڈاکٹر سعید بن علی القحطانی |
Publisher | مکتب توعیۃ الجالیات بقبۃ القصیم |
Publish Year | |
Translator | ابو عبد اللہ عنایت اللہ بن حفیظ اللہ سنابلی |
Volume | |
Number of Pages | 263 |
Introduction |