Maktaba Wahhabi

21 - 263
سے دعا کرتا ہے اور زبان حال سے اس سے طلب کرتا ہے کہ وہ اس کی مغفرت فرمادے۔ خلاصہ یہ ہے کہ وہ اللہ کے ثواب کے حصول اور اس کے عذاب سے ڈر کر اللہ کی عبادت کرتا ہے۔ عبادت کی یہ قسم اللہ کے علاوہ کسی اورکے لئے درست اور جائز نہیں ،اور جس نے ان میں سے کچھ بھی غیر اللہ کے لئے انجام دیاتو اس نے دین اسلام سے خارج کردینے والے کفر اکبر کا ارتکاب کیا،اور اس پر اللہ عز وجل کا درج ذیل فرمان صادق آئے گا: [1] ﴿وَقَاْلَ رَبُّکُمُ ادْعُوْنِيْ أَسْتَجِبْ لَکُمْ إِنَّ الَّذِیْنَ یَسْتَکْبِرُوْنَ عَنْ عِبَاْدَتِيْ سَیَدْخُلُوْنَ جَھَنَّمَ دَاْخِرِیْنَ﴾ [2] اور تمہارے رب نے فرمایا ہے کہ مجھ سے دعا کرو میں تمہاری دعاؤں کو قبول کروں گا،بے شک جو لوگ میری عبادت سے تکبر کرتے
Flag Counter