Maktaba Wahhabi

242 - 263
بندو!تم سب ننگے ہو سوائے اس کے جسے میں کپڑا پہنا دوں ،لہٰذا مجھ سے کپڑا مانگو میں تمہیں کپڑا پہناؤں گا،اے میرے بندو!تم سب رات ودن گناہ کرتے ہو،اورمیں تمام گناہوں کو بخش دیتا ہوں ،لہٰذا مجھ سے بخشش مانگو میں تمہیں بخش دوں گا،اے میرے بندو!تم لوگ مجھے نقصان پہنچانے کی حد تک ہرگز نہیں پہنچ سکتے کہ مجھے نقصان پہنچاؤ،اور تم مجھے نفع پہنچانے کی حد تک بھی نہیں پہنچ سکتے کہ مجھے نفع پہنچاؤ،اے میرے بندو!اگر تمہا را پہلا ،تمہارا آخری،تمہارے انسان اور تمہارے جنات،سب کے سب تم میں سب سے زیادہ تقویٰ والے شخص کے دل کی طرح ہو جائیں تو اس سے میری بادشاہت میں کوئی اضافہ نہیں ہو گا،اور اے میرے بندو!اگر تمہارا پہلا،تمہارا آخری،تمہارے انسان اور تمہارے جنات سب کے سب تم میں سب سے فاجر و بدکار دل والے شخص کی طرح ہو جائیں تو اس سے میری بادشاہت میں کوئی کمی واقع نہ ہوگی،اور اے میرے بندو!اگر تمہارا پہلا،تمہارا آخری،تمہارے انسان اور تمہارے جنات سب کے سب ایک جگہ کھڑے ہوکر مجھ سے مانگیں اور میں ہر ایک کو اس کا مطلوب
Flag Counter