Maktaba Wahhabi

251 - 263
ان میں سے گناہوں کی بخشش بھی ہے،یا جو چیزیں اس کو لازم ہیں ،جیسے جہنم سے نجات ،یا جنت میں داخلہ و غیرہ ۔[1] بندہ اپنے گناہوں کی معافی اور اللہ سے بخشش مانگنے کا محتاج ہے ،کیوں کہ وہ شب وروز غلطیاں کرتا ہے،اور اللہ تعالیٰ تمام گناہوں کو بخش دیتا ہے،اس مسئلہ کی اسی اہمیت وعظمت کے پیش نظر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’یا أیھا الناس توبوا إلی اللّٰہ فاني أتوب في الیوم إلیہ مائۃ مرۃ‘‘[2] اے لوگو!اللہ کی طرف توبہ کرو،کیوں کہ میں دن میں سو مرتبہ اللہ سے توبہ کرتا ہوں ۔ اور نسائی کے الفاظ ہیں : ’’یا أیھا الناس توبوا إلی اللّٰہ واستغفروہ فإني أتوب إلی اللّٰہ وأستغفرہ کل یومٍ مائۃ مرۃٍ أو أکثر من مائۃ مرۃٍ‘‘[3]
Flag Counter