Maktaba Wahhabi

61 - 263
وكانَ عَرْشُهُ على الماءِ،وبِيَدِهِ المِيزانُ يَخْفِضُ ويَرْفَعُ ‘‘[1] اللہ تعالیٰ کا ہاتھ بھرا ہوا ہے،روز وشب کے مسلسل خرچ سے اس میں کوئی کمی نہیں آتی،کیا تم سوچتے ہو کہ اللہ تعالیٰ نے جب سے آسمان و زمین کی تخلیق فرمائی ہے کتنا خرچ کیا ہے،پھر بھی جو کچھ اس کے ہاتھ میں ہے اس میں کوئی کمی نہ آئی،اور اس کا عرش پانی پر تھا اور اس کے ہاتھ میں میزان(عدل)ہے وہ اسے جھکاتا اور بلند کرتاہے۔ جب مسلمان کو اس چیز کا علم ہو گیا تو اسے چاہئے کہ سابقہ دلائل کی روشنی میں اللہ عز وجل سے اس حال میں دعا کرے کہ اسے قبولیت کا یقین ہو،نیز حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث کی بنا پرجسے وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’ ادعُوا اللّٰہَ وأنتم مُوقِنُون بالإجابةِ ....‘‘[2]
Flag Counter