Maktaba Wahhabi

85 - 263
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ أیھا المصلي أدع تجب [وسل تعط ‘‘[1] اے نماز پڑھنے والے !اللہ سے دعاء کرو تمہاری دعاء قبول ہوگی،اور مانگو عطا کیا جائے گا۔ (ج)حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،وہ فرماتے ہیں : میں نماز پڑھ رہا تھااور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرات ابو بکر و عمر رضی اللہ عنہما آپ کے ساتھ تھے،تو جب میں بیٹھا تو سب سے پہلے میں نے اللہ کی حمد وثناء کی پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجا ،پھر میں نے اپنے لئے دعاء کی،تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’سل تعطہ،سل تعطہ‘‘،مانگو عطا کیا جائے گا،مانگو عطا کیا جائے گا۔[2] امام ابن القیم رحمہ اللہ نے ذکر کیا ہے کہ دعاء کے وقت درود پڑھنے کے
Flag Counter