Maktaba Wahhabi

87 - 263
جسے یہ پسند ہوکہ اللہ تعالیٰ پریشانیوں اور مصیبتوں میں اس کی دعاء قبول فرمائے تو اسے چاہئے کہ آسانی اور سکون کی حالت میں اللہ سے کثرت سے دعائیں کرے۔ مفہوم یہ ہے کہ جسے یہ پسند ہو کہ’’شدائد‘‘ یعنی پر مشقت مواقع پر اور ’’کرب‘‘ یعنی جان لیوا غم اور دکھ کے موقع پر اللہ تعالیٰ اس کی دعاء قبول فرمائے تو اسے چاہئے کہ صحت‘فارغ البالی اور عافیت کی حالت میں اللہ سے کثرت سے دعاء کرے،کیونکہ مومن کی شناخت یہ ہے کہ وہ اللہ کی طرف پناہ لے اور اس سے ہمیشہ لو لگائے رکھے،اور تعلق استوار رکھے،اور مجبوری اور دشواری سے پہلے اللہ کی پناہ لے۔[1] اللہ تعالیٰ نے حضرت یونس علیہ السلام کی دعا،انہیں نجات دینے اور ان کی دعاء کی قبولیت کے سلسلہ میں فرمایا: ﴿ فَلَوْلَاْ أَنَّہُ کَاْنَ مِنَ الْمُسَبِّحِیْنَ ،لَلَبِثَ فِيْ بَطْنِہِ إِلٰی یَوْمِ یُبْعَثُوْنَ﴾ [2]
Flag Counter