Maktaba Wahhabi

121 - 227
روایت نقل کی ہے، کہ ایک شخص اپنے مقروض کو ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے پاس لے کر حاضر ہوا اور عرض کیا: ’’ اِحْبِسْہُ۔ ‘‘ ’’ اس کو قید کروادیجیے۔ ‘‘ انہوں نے فرمایا: ’’ ھَلْ تَعْلَمُ لَہُ عَیْنًا فَآخُذُہُ بِہٖ؟ ‘‘ ’’ کیا اس کا کوئی مال ہے، کہ قرض کے عوض میں اس سے لے لوں؟ ‘‘ اس نے جواب دیا:’’ لَا۔ ‘‘ … ’’ نہیں۔ ‘‘ انہوں نے دریافت کیا: ’’ ھَلْ تَعْلَمُ لَہُ عِقَارًا أَکْسِرُہُ؟ ‘‘ ’’ تجھے اس کی کسی جائیداد کا علم ہے، کہ اس سے تیرے قرض کی رقم کاٹ لوں؟ ‘‘ اس نے عرض کیا:’’ لَا۔ ‘‘ … ’’ نہیں۔ ‘‘ تو انہوں نے فرمایا:’’ فَمَا تُرِیْدُ؟ ‘‘ ’’ تم کیا چاہتے ہو؟ ‘‘ اس نے عرض کیا: ’’ اِحْبِسْہُ۔ ‘‘ ’’ اس کو قید میں ڈال دیجیے۔ ‘‘ انہوں نے فرمایا: ’’ لَا، وَلٰکِنِّيْ أَدَعُہُ یَطْلُبُ لَکَ وَلِنَفْسِہِ وَلِعِیَالِہِ۔ ‘‘ ’’ نہیں، بلکہ میں تو اس کو چھوڑتا ہوں، تاکہ وہ تیرے قرض کی ادائیگی اور
Flag Counter