Maktaba Wahhabi

167 - 444
(گندگی و غلاظت وغیرہ سے) تکلیف محسوس کرتے ہیں کہ جس سے بنی آدم تکلیف محسوس کرتے ہیں۔ سیّدنا ابو طلحہ انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:((لَا تَدْخُلُ الْمَلَائِکَۃُ بَیْتًا فِیْہِ کَلْبٌ وَلَا صُوْرَۃُ تَمَاثِیْلَ…)) ’’جس گھر میں کتا اور جانداروں کی تصویریں ہوں ، اُس گھر میں (اللہ کی رحمت کے) فرشتے داخل نہیں ہوتے۔ ‘‘[1] ام المومنین سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا والی روایت میں ہے کہ:نبی معظم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:((اِنَّ الْبَیْتَ الَّذِیْ فِیْہِ الصُّوَرُ، لَا تَدْخُلُہُ الْمَلَائِکَۃُ…)) جس گھر میں تصویریں ہوں ، اس گھر میں (اللہ کی رحمت کے) فرشتے داخل نہیں ہوتے۔[2] فرشتے تعداد میں بہت زیادہ ہیں ، ان کی تعداد کو اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی نہیں جانتا۔ جیساکہ اللہ عزوجل کا فرمان ہے: ﴿وَمَا جَعَلْنَا أَصْحَابَ النَّارِ إِلَّا مَلَائِكَةً ۙ وَمَا جَعَلْنَا عِدَّتَهُمْ إِلَّا فِتْنَةً لِّلَّذِينَ كَفَرُوا لِيَسْتَيْقِنَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ وَيَزْدَادَ الَّذِينَ آمَنُوا إِيمَانًا ۙ وَلَا يَرْتَابَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ وَالْمُؤْمِنُونَ ۙ وَلِيَقُولَ الَّذِينَ فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٌ وَالْكَافِرُونَ مَاذَا أَرَادَ اللّٰهُ بِهَـٰذَا مَثَلًا ۚ كَذَٰلِكَ يُضِلُّ اللّٰهُ مَن يَشَاءُ وَيَهْدِي مَن يَشَاءُ ۚ وَمَا يَعْلَمُ جُنُودَ رَبِّكَ إِلَّا هُوَ ۚ وَمَا هِيَ إِلَّا ذِكْرَىٰ لِلْبَشَ﴾ (المدثر:۳۱) ’’اور ہم نے دوزخ کے داروغہ فرشتے مقرر کئے ہیں اور ہم نے انیس کی گنتی اس لیے مقرر کی ہے کہ کافر (یہ سن کر) گمراہ ہوں۔ اور اس لیے کہ کتاب والوں (یہود و نصاری کو) یقین پیدا ہو اور ایمان والوں کا ایمان بڑھے۔ اہلِ کتاب اور ایمانداروں کو (قرآن کی سچائی میں) کوئی شبہ نہ
Flag Counter