Maktaba Wahhabi

340 - 444
ساتویں اصل علم کے حصول اور مسائل کیلئے استدلال (دلیل حاصل کرنے) میں اہل السنۃ والجماعۃ اہل الحدیث کا منہج اہل السنۃ والجماعۃ اہل الحدیث کے اصول عقیدہ سلف صالحین میں سے:علم حاصل کرنے اور مسائل میں استدلال کے لیے اختیا رکیے جانے والے منہج میں بطور اصل… صرف اُسی منہج و طریق کی اتباع ہے جو اللہ عزوجل کی کتاب (قرآن حکیم) میں آیا ہے اور جو خاتم الانبیاء والمرسلین اشرف الخلائق والنبیین محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت سے صحیح اسنا د کے ساتھ ثابت ہو۔ ظاہری طور پر بھی اور باطی طور پر بھی۔ اور صرف اسی منہج کو قبول کیا جاتا ہے۔ (باقی تمام کا تمام تفقہ فی الدین انہی دونوں مصادرِ شریعت و علم…قرآن و سنت …کے تابع ہوتا ہے۔) چنانچہ اللہ عزوجل کا ارشاد ہے : ﴿وَمَا كَانَ لِمُؤْمِنٍ وَلَا مُؤْمِنَةٍ إِذَا قَضَى اللّٰهُ وَرَسُولُهُ أَمْرًا أَن يَكُونَ لَهُمُ الْخِيَرَةُ مِنْ أَمْرِهِمْ وَمَن يَعْصِ اللّٰهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ ضَلَّ ضَلَالًا مُّبِينًا﴾ (الاحزاب:۳۶) ’’اور کسی مسلمان مرد یا مسلمان عورت کے لیے یہ جائز نہیں ہو سکتا کہ جب اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول کسی بات کا حکم کردیں تو پھر ان کو اس بات میں کوئی اختیار رہے۔ اور جو کوئی اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کا فرمان نہ مانے (اور دوسروں کی رائے پر چلے) تو وہ کھلا گمراہ ہو چکا۔‘‘ سیدنا عبداللہ بن عباس اور ابو ہریرہ رضی اللہ عنہم بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
Flag Counter