Maktaba Wahhabi

172 - 444
’’ایمان لانے والو! اللہ تعالیٰ پر ایمان لاؤ اور اس کے رسول (محمد النبی الکریم صلی اللہ علیہ وسلم) پر اور اس کتاب پر جو اس نے اپنے رسول (محمد صلی اللہ علیہ وسلم) پر اتاری اور ان کتابوں پر جو (قرآن سے) پہلے اس نے اتاریں (توریت ، انجیل، زبور ایک آسمانی کتاب پر) اور جو کوئی اللہ اور اس کے فرشتوں اور اس کی کتابوں اور اس کے پیغمبروں اور پچھلے دن (قیامت) کو نہ مانے وہ پرلے سرے کا گمراہ ہو گیا۔ ‘‘[1] اس وقت دنیا میں موجود آسمانی کتابیں چار ہیں :یعنی قرآنِ عظیم۔ تورات، زبور اور انجیل۔ اسی طرح ابراہیم و موسیٰ علیہما السلام کے صحف کا ذکر بھی موجود ہے (ان میں سے قرآن مجید کے علاوہ دیگر تمام کتابوں میں ان کے ماننے والوں نے تحریف کر ڈالی ہے۔ اب وہ اپنی اصلی حالت میں باقی نہیں رہیں۔) ان سب کتابوں میں بڑی تورات، انجیل اور قرآن ہیں۔ پھر ان تینوں اور دیگر تمام کتابوں میں سب سے بڑی، سب سے افضل اور تمام کتابوں کی ناسخ کتاب قرآنِ عظیم ہے۔ قرآنِ حکیم کے علاوہ دیگر تمام کتابوں (اور صحف) کو جب اللہ رب العالمین نے نازل فرمایا تھا تو ان کی حفاظت کا ذمہ نہیں لیا تھا۔ کیونکہ ان کتابوں کی حفاظت کی ذمہ داری اُس دور کے علماء اور مشائخ پر ڈال دی تھی۔ مگر وہ ان کی حفاظت نہ کر سکے اور نہ ہی اُنہوں نے اس ذمہ داری کو نبھایا جس طرح سے ان کی حفاظت کا حق تھا۔ چنانچہ ان کتابوں میں تغیر و تبدل واقع ہو گیا اور وہ اپنی اصلی حالت میں باقی نہ رہیں۔ ادھر
Flag Counter