Maktaba Wahhabi

192 - 444
سے افضل اولوالعزم رسول تھے۔ جوکہ پانچ ہیں۔ یعنی :ساداتنا نوح ، ابراہیم ، موسیٰ ، عیسیٰ بن مریم اور محمد صلی اللّٰہ علیھم وبارک و سلم تسلیماً کثیرا دائماً ابدًا۔ اور پھر تمام انبیاء و رسل اور اولو العزم پیغمبروں میں سب سے افضل نبی الاسلام ، خاتم الانبیاء والمرسلین و رسول رب العالمین ، رحمۃ للعالمین محمد بن عبداللہ القرشی الہاشمی صلی اللہ علیہ وعلی جمیع الانبیاء والمرسلین وعلی آلہ وازواجہ واصحابہ اجمعین ہیں۔ اللہ عزوجل آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف وتوصیف میں فرماتے ہیں : ا۔ ﴿مَّا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِّن رِّجَالِكُمْ وَلَـٰكِن رَّسُولَ اللّٰهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّينَ وَكَانَ اللّٰهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمًا﴾ (الاحزاب:۴۰) ’’محمد صلی اللہ علیہ وسلم تم میں سے کسی مرد کا باپ نہیں ہے۔ البتہ وہ اللہ تعالیٰ کا پیغمبر ہے اور پیغمبروں کا ختم کرنے والا اور اللہ تعالیٰ سب کو جانتا ہے۔ ‘‘[1]
Flag Counter