Maktaba Wahhabi

211 - 444
معلوم نہیں کل وہ کیا کرے گا (اچھے کام یا برے کام) اور کوئی نہیں جانتا (اللہ کے سوا کہ) وہ کس ملک (کس سرزمین) میں مرے گا بے شک (یہ باتیں) اللہ ہی جانتا ہے اسی کو خبر ہے۔ ‘‘[1] …اس میں کوئی شک نہیں کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے اپنے بندوں سے قیامت کے وقوع پذیر ہونے والے وقت کو مخفی رکھا ہے مگر اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ اس نے قیامت کے دن کی علامات اور اس کی نشانیاں (قرآن میں اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث میں) بتلا دی ہیں اور ایسی نشانیاں رکھی ہیں کہ جو قرب قیامت پر دلالت کرتی ہیں۔ یہ اہل السنۃ والجماعۃ اہل الحدیث سلفی جماعۃ حَقہ کے اہل ایمان قیامت سے متعلق ہر چھوٹی ، بڑی علامت پر پورا پورا ایمان کا مل و یقین محکم رکھتے ہیں کہ جو علامات قیامت کے قائم ہونے کے لیے اس کی نشانیوں کے طور پر ظاہر ہوتی ہیں۔ اس لیے کہ یہ علامات بھی یوم آخر ت پر ایمان میں شامل اور داخل ہیں۔ (یعنی ان پر ایمان کے بغیر قیامت کے دن پر ایمان مکمل نہیں ہوتا۔)
Flag Counter