Maktaba Wahhabi

293 - 444
الْمُسْلِمِ فُسُوْقٌ وَّ قِتَالُہُ کُفْرٌ۔))[1] ’’مسلمان آدمی کو گالی دینے سے آدمی فاسق ہو جاتا ہے اور مسلمان سے لڑنا (ہتھیار کے ساتھ) کفر ہے۔‘‘ سیّدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((وَیْلَکُمْ لَا تَرْجِعُوْا بَعْدِیْ کُفَّارًا یَضْرِبُ بَعْضُکُمْ رِقَابَ بَعْضٍ)) [2] ’’ارے (ایسا کرنے والو!) تمہاری بربادی ہو ، میرے بعد کفار کی طرح نہ ہو جانا کہ واپس کفر میں پلٹ جاؤ اور ایک دوسرے کی گردنیں مارنے لگو۔‘‘ (ایک دوسرے کا خون بہاؤ۔) اورپھر یوں فرمایا کہ:’’جس شخص نے غیر اللہ کاحلف اُٹھایا تو اس نے بالتحقیق شرک کیا۔ (یافرمایا کہ) اُس نے کفر کا ارتکاب کیا۔ (راوی کو شک ہے کہ اُن کے استاذ نے کون سے الفاظ کہے تھے۔)[3] اسی طرح سیّدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((اِثْنَتَانِ فِی النَّاسِ ھُمَا بِھِمْ کُفْرٌ:اَلطَّعْنُ فِی النَّسَبِ وَالنِّیَاحَۃُ عَلَی الْمَیِّتِ)) [4] ’’لوگوں میں دو باتیں موجود ہیں اور وہ کفر ہیں :ایک نسب میں طعن کرنا۔ دوسری میت پر نوحہ کرنا۔ ‘‘ (یعنی چلا کر رونا۔)
Flag Counter