Maktaba Wahhabi

305 - 444
’’بلاشبہ جو لوگ ایمان لائے پھر کافر ہو گئے۔ پھر ایمان لائے پھر کافر ہو گئے اور پھر زیادہ کفر کیا تو اللہ تعالیٰ ان کو بخشنے والا نہیں اور نہ ان کو سیدھی راہ پر لگانے والا ہے۔ (اے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم) منافقوں کو تکلیف کے عذاب کی خوشخبری دے دو۔ یہ منافق وہ لوگ ہیں کہ جو اہل ایمان کو چھوڑ کر کافروں کو دوست بناتے ہیں۔ کیا یہ لوگ ان کافروں کے پاس عزت (اور احترام و وقار) کو تلاش کرتے ہیں ؟ حالانکہ بلاشک و شبہ عزت تو ساری کی ساری اللہ عزوجل کے پاس ہے۔ ‘‘ د…﴿اسْتَغْفِرْ لَهُمْ أَوْ لَا تَسْتَغْفِرْ لَهُمْ إِن تَسْتَغْفِرْ لَهُمْ سَبْعِينَ مَرَّةً فَلَن يَغْفِرَ اللّٰهُ لَهُمْ ۚ ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ كَفَرُوا بِاللّٰهِ وَرَسُولِهِ وَاللّٰهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْفَاسِقِينَ﴾ (التوبہ:۸۰) ’’(اے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم) تو ان کے لیے (اللہ سے) بخشش مانگے یا نہ مانگے، اگر ستر بار (بھی) ان کے لیے بخشش مانگے گا تب بھی اللہ تعالیٰ ہر گز ان کو بخشنے والا نہیں۔ یہ اس لیے کہ انہوں نے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کو نہیں مانا (ان کا حکم نہ سنا بلکہ دین پر ٹھٹھے لگائے) اور اللہ تعالیٰ فاسق و فاجر لوگوں کو سیدھی راہ پر نہیں لگاتا۔ ‘‘ ھ…﴿إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا وَصَدُّوا عَن سَبِيلِ اللّٰهِ ثُمَّ مَاتُوا وَهُمْ كُفَّارٌ فَلَن يَغْفِرَ اللّٰهُ لَهُمْ﴾ (محمد:۳۴) ’’بے شک جو لوگ (عمر بھر) کافر رہے اور (دوسرے لوگوں کو بھی) اللہ تعالیٰ کی راہ سے روکتے رہے اور پھر کفر ہی کی حالت میں مر گئے تو اللہ تعالیٰ ان کو کبھی نہیں بخشے گا۔‘‘
Flag Counter