Maktaba Wahhabi

33 - 444
کے ان کا ترجمہ و مفہوم دینے کی ضرورت تھی ، سو مترجم حفظہ اللہ نے وہ بھی دے دی ہیں۔ اور بعض جگہ زیر مطالعہ عنوان کو سمجھانے کے لیے تفصیلی وضاحت کی ضرورت تھی، اس لیے محقق مترجم نے یہ وضاحت نیچے فٹ نوٹ میں دے دی ہے۔ مصنف حفظہ اللہ کی قائم کردہ فصول اور ان کے ذیلی عناوین کا ترجمہ کر کے کتاب کی اُردو ترتیب کا لحاظ رکھتے ہوئے فصول کی سیٹنگ کا لحاظ بھی مترجم نے رکھا ہے اور اُردو فہرستِ مضامین بھی بنا دی ہے۔ یوں یہ کتاب ’’عقیدہ، ایمان اورمنہج اسلام ‘‘ اصل کتاب معلوم ہوتی ہے۔ فَجَزَاہُ اللّٰہُ خَیْرًا۔ انتہائی ناقدری و ناسپاسی ہو گی اگر ہم کتاب ہذا کی کمپوزنگ، سیٹنگ اور ڈیزائننگ میں لاہور کے ایک معروف ادارے ’’مکتبۃ الکتاب ‘‘ کا شکریہ ادا نہ کریں کہ جس کے مدیر عبدالرؤف صاحب نے خود اس کتاب کی تزئین و آرائش ، نستعلیق و نسخ اور دیگر خطوں کے فاؤنٹس ، طغروں اور ادبی اسلوب کے اعلیٰ چناؤ میں اپنے فنی ذوق کا پورا پورا لحاظ رکھتے ہوئے ، ہر صفحہ کے ہیڈر ، حسبِ اسلوب اُردو ابواب کے آغاز، ہر فصل کے اختتام پر پھولوں اور بیلوں کے انتخاب، فٹ نوٹ کے فاؤنٹ کا لحاظ اور ہر طرح کی ترتیبِ احسن کو ملحوظ خاطر رکھا ہے۔ کتاب کا ٹائٹل کس قدر شاندار ہے؟ یہ تو خود ڈیزائنر کے حسن ذوق کی داد دے رہا ہے۔ ٹائٹل کے دیزائنر ہیں جناب ضیاء الرحمن ضیاءؔ صاحب جو اس میدان کے شاہسوار اور ’’مانی ہوئی شخصیت ‘‘ ہیں۔ اللہ عزوجل تمام احباب کو جزائے خیر عطا فرمائے اور مصنف ، مترجم ، ناشر اور قاری سمیت سب کے عقائد و اعمال کو عین قرآن و سنت کے مطابق درست کرتے ہوئے رب کریم ہم سب کو آخرت میں اعلیٰ ترین انعامات سے نواز دے۔ اَللّٰھُمَّ آمین تحریر ہذا کے آغاز میں ہم نے جو دعویٰ کیا ہے کہ دین حنیف کی اصل روح ’’عقیدۂ توحیدخالص اور نبوی منہج‘‘ پر عمل پیرا ہو کر آج ہم پھر اپنے رب کے ہاں سرخرو ہو سکتے ہیں اور دنیا پر غالب بھی ، تو آئیے!عصر حاضر کے فتنوں سے بچنے، اللہ رب کریم کے ہاں سرخرو ہونے اور اس دنیا میں کامیاب زندگی بسر کرنے کے لیے اس
Flag Counter