Maktaba Wahhabi

373 - 444
پاکباز اور ہر برائی سے مبرا تھیں اور وہ سب کی سب دنیا میں بھی اللہ کے حبیب و خلیل نبی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج تھیں اور آخرت میں بھی آپ کی ہی ازواج ہوں گی۔ رضی اللہ عنہن اجمعین۔ اہل السنۃ والجماعۃ سلفی جماعت حقہ کے اہل ایمان و اسلام اس بات کی رائے رکھتے ہیں کہ :ان سب امہات المومنین میں سیدہ خدیجہ بنت خویلد اور سیّدہ عائشہ بنت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہم سب سے زیادہ افضل ہیں۔ ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی وہ زوجہ مطہرہ اور صدیقہ بنت الصدیق ہیں کہ جن کی برأت اللہ تبارک وتعالیٰ نے اپنے کتاب عزیز میں ناز ل فرمائی ہے۔ پس جو کوئی ان پر تہمت دھرے کہ جن کی برأت اللہ رب العالمین نے قرآن میں نازل فرمادی ہے تو وہ بالتحقیق کافر ہے۔ سیّدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((فَضْلُ عائِشَۃَ عَلَی النَّسائِ کَفَضْلِ الثَّریدِ عَلَیٰ ساَئِر الطَّعامِ)) ’’تمام عورتوں پر (ام المومنین سیّدہ) عائشہ بنت ابی بکر صدیق رضی اللہ عنہما کی فضیلت اس طرح سے ہے ، جیسے تمام کھانوں پر ثرید کی فضیلت ہوتی ہے۔‘‘[1]
Flag Counter