Maktaba Wahhabi

401 - 444
كَثِيرٍ﴾ (الشوریٰ:۳۰) ’’اور (لوگو) تم پر جو مصیبت آتی ہے تو تمہارے ہاتھوں نے جو کیا اس کی سزا میں۔ اور وہ بہت (سے قصور) معاف کر دیتا ہے۔ ‘‘ [1] یہ اہل السنۃ والجماعت آزمائشوں اور مصیبتوں میں اور اللہ کے دین کی نصرت میں زمینی اسباب اور دنیاوی امدادوں اور کونی ضابطوں پر بھروسہ نہیں کیا کرتے۔ لیکن یہ ہے کہ وہ ان سے غافل بھی نہیں رہتے۔ اور ان سب سے پہلے وہ اس بات کو دیکھتے ہیں کہ ؛ بلاشبہ اللہ تبارک و تعالیٰ کا تقویٰ (خوف اور ڈر)، گناہوں پر استغفار، اللہ پرمکمل توکل او ر کشائش کے وقت اللہ کا شکر اُن اہم ترین اسباب میں سے ہیں کہ جن کے ذریعے اللہ رب العالمین و ارحم الراحمین سختی کے بعد آسانی و فراوانی جلد عطا فرما دیتے ہیں۔ سلفی جماعت حقہ کے اہل السنۃ والجماعۃ نعمت کی ناشکری پر سزا اور جان بوجھ کر اُس کے انکار پر سزا سے ڈرتے ہیں۔ اس لیے آپ ان کو تمام لوگوں سے زیادہ اللہ کے شکر اور اُس کی حمد و ثناء پر حریص پائیں گے۔ اور ان کو ہر ہر نعمت پر اس شکر و حمد پر ہمیشگی کرتے ہوئے دیکھیں گے ، چاہے وہ نعمت چھوٹی ہو یا بڑی۔ جیساکہ سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((اُنْظرُوا اِلَیٰ مَنْ ھُوَ أَسْفَلَ مِنْکُمْ، وَلَا تَنْظُرُوا اِلَیٰ مَنْ ہُو
Flag Counter