Maktaba Wahhabi

442 - 444
خرافات تھیں کہ جس عقیدۂ خالص کو سلف صالحین میں سے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین نے براہِ راست صاحب شریعت مطہرہ اور اس دین حنیف کے رسول خاتم الانبیاء محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے براہِ راست سیکھاتھا۔ اور پھر اُن سے تابعین و تبع تابعین و من تبعھم باحسان الی یومنا ہذا ایک دوسرے سے سیکھتے سکھاتے رہے۔ عقیدۂ سلف صالحین پر علمائِ اُمت کی طرف سے لکھی جانے والی ڈھیروں تصنیفات میں سے بعض کا تذکرہ علی سبیل المثال فائدہ کے لیے کیا جاتا ہے۔ تاکہ کوئی بھائی اگربراہِ راست ان کتب سے مستفید ہونا چاہے تو فائدہ اُٹھا لے۔ ۱۔ ((کتاب السُنَّۃ)) :الامام أَحمد بن حنبل رحمہ اللّٰه۔ ۲۴۱ھ ۲۔ ((کتاب السُنَّۃ)) :عبداللّٰه بن الامام أحمد۔ ۲۹۰ھ ۳۔ ((کتاب السُنَّۃ)) :أَبوبکر أَحمد بن یزید الخلال۔ ۲۱۱ھ ۴۔ ((کتاب السُنَّۃ)) :الحافظ ابوبکر بن ابی عاصم۔ ۲۸۷ھ ۵۔ ((کتاب السُنَّۃ)) :محمد بن نصر المروزی۔ ۲۹۴ھ ۶۔ ((شرح السُنَّۃ)) :الإمام حسن بن علی البربھاری۔۳۲۹ھ ۷۔ ((شرح السُنَّۃ)) :الامام الحسین بن مسعود البغوی ۴۳۶ھ ۸۔ ((الشریعۃ)) :الامام ابوبکر محمد بن الحسین الآَجری۔۳۶۰ھ ۹۔ ((کتاب أَصل السُنَّۃ واعتقاد الدین)) :الامام ابو حاتم الرازی۔ ۳۲۷ھ ۱۰۔ ((صریح السّنَّۃ)) :الامام ابوجعفر محمد بن جریر الطبری۔۳۱۰ھ ۱۱۔ ((شرح مذاہب أَہل السُنَّۃ و معرفۃ شرائع الدین والتمسک بالسنن)) ابوحفص عمر بن احمد بن عثمان بن شاہین۔ ۲۷۹ھ
Flag Counter