Maktaba Wahhabi

68 - 444
دارالحدیث مکہ مکرمہ کے استاذ محترم فضیلۃ الشیخ محمد جمیل زینو حفظہما اللہ سب سے مقدم رہے۔ ان دونوں صاحبان نے کتاب ہذا کو بغور پڑھنے اور اس کے لیے تقریظ و تقدیم لکھنے شرف بھی بخشا۔ فَجَزاھُم اللّٰہُ خَیْرًا وَاَحْسَنَ الثَّواب۔ تو جناب قاری محترم ! یہ ہے مجھ جیسے کم مایہ آدمی کی طاقت علمی کے بقدر ایک کوشش جو آپ کے ہاتھوں میں ہے۔ اگراس میں درست اور صحیح ہونے کی کوئی خوبی ہے تو یہ اللہ کریم کی طرف سے ہے۔ (جو اس کا انعام ہے۔) اور وہی صحیح و درست کی توفیق دینے والا ہے۔ اور اگر کہیں پر میں کوئی غلطی کر بیٹھا ہوں تو یہ خاص میری اور شیطان کی طرف سے ہے۔ چنانچہ میں ہر اس شخص سے کہ جو اس کتاب میں غلطی کا کوئی پہلو پائے اس بات کی امید رکھتا ہوں کہ وہ مجھے نصیحت کرنے اور میری اصلاح کرنے پر بخل اور کنجوسی سے کام نہ لے۔ میں اللہ رب العالمین سے اس بات کی استدعاء بھی کرتاہوں کہ وہ میری اس کاوش کو اپنی ذات اقدس کے لیے خالص کر لے۔ اسے میری طرف سے قبول فرمالے اور اس کے ذریعے تمام اہل اسلام کو نفع بھی پہنچائے۔ میں ہر اس شخص سے اللہ کے ہاں برأت کا اظہاربھی کرتاہوں کہ جو اللہ عزوجل کی کتاب ، اس کے نبی محترم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت اور سلف صالحین کے فہم و منہج کی مخالفت کرتا ہو۔ اور اگر ایسی کوئی غلطی انجانے میں مجھ سے بھی سرزد ہو گئی ہے تو میں اپنی زندگی میں بھی اس سے رجوع کرتا ہوں اور اپنی موت کے بعد بھی۔ وَصَلَّی اللّٰہُ وَسَلَّمَ نَبِّیِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلَی آلِہٖ وَصَحْبِہٖ اَجْمَعِینْ الراجی لرحمۃ ربہ المجید ابو محمد عبداللّٰہ بن عبدالحمید بن عبدالمجید آل اسماعیل الأثری نزیل استنبول ترکیا ذوالحجہ /۱۴۱۶ھ
Flag Counter