Maktaba Wahhabi

82 - 444
’’انہی مسلمانوں میں کچھ مرد تو ایسے ہیں جنھوں نے اللہ تعالیٰ سے جو اقرار کیا تھا اس میں سچے اترے۔ ان میں سے بعض تو اپنا کام پورا کر چکے (یا اپنی منت پوری کر چکے) اور بعض (ابھی) راہ دیکھ رہے ہیں۔ اور ان لوگوں نے (اپنے اقرارکو) ذرا نہیں بدلا۔‘‘ [1] اور پھر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کے بعد پہلے تینوں قرون مفضّلہ میں سے تابعین عظام رحمہم اللہ جمیعًا تھے کہ جن کے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا :((خَیْرُ النَّاسِ قَرْنِيْ ، ثُمَّ الَّذِیْنَ یَلُوْنَھُمْ، ثُمَّ الَّذِیْنَ یَلُونَھُمْ۔))… ’’تمام لوگوں میں سب سے بہتر لوگ میرے زمانہ کے لوگ (صحابہ کرام رضی اللہ عنہم) ہیں۔ پھر وہ لوگ (صحابہ کے بعد تمام لوگوں میں) سب سے بہتر ہیں جو ان سے متصل زمانہ کے لوگ (تابعین کرام) ہوں گے۔ پھر وہ لوگ (تابعین رحمہم اللہ و صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے بعد تمام لوگوں میں) سب سے بہتر ہیں جو ان سے متصل زمانہ کے لوگ (تبع تابعین رحمہم اللہ) ہوں گے۔‘‘ [2]
Flag Counter