Maktaba Wahhabi

88 - 444
مددگار بن کر رہنے، کا حکم بھی فرمایا ہے اور اس کی اُنھیں ترغیب بھی دلائی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اُنھیں ، رب ذوالجلال و الاکرام نے جماعت سے جدا ہو کر فرقہ بندی اختیار کرنے ، باہم اختلاف اور ایک دوسرے سے خوب جھگڑنے اور خون خرابے سے منع فرمایا ہے۔ چنانچہ اللہ کا ارشاد گرامی قدر ہے : ﴿وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللّٰهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا﴾ (آل عمران:۱۰۳) ’’ اور اے مسلمانو! سب مل کر اللہ کی رسی (اس کے دین :جماعۃ المسلمین المومنین من اخیارالامّۃ یا قرآن و سنت) کو مضبوطی سے تھامے رہو اور باہم متفرق نہ ہو جاؤ۔ (پھوٹ نہ کرو اور نہ پھوٹ ڈالو۔)‘‘ دوسرے مقام پر اللہ تبارک و تعالیٰ نے یوں حکم فرمایا ہے : ﴿وَلَا تَكُونُوا كَالَّذِينَ تَفَرَّقُوا وَاخْتَلَفُوا مِن بَعْدِ مَا جَاءَهُمُ الْبَيِّنَاتُ ۚ وَأُولَـٰئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ﴾ (آل عمران:۱۰۵) ’’اور ان لوگوں کی طرح مت ہو جاؤ جو پھوٹ ڈال کر الگ الگ ہوگئے اور صاف صاف حکم آنے کے بعد اختلاف کرنے لگے۔ یہی لوگ ہیں جن کو (آخرت میں) بڑا عذاب ہوگا۔‘‘[1] سیدنا معاویہ بن ابو سفیان رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
Flag Counter