Maktaba Wahhabi

98 - 444
نہایت قیمتی اور نایاب قسم کی خصوصیات ہیں کہ ان کے مطالعہ و اختیار سے ان کی قیمت کا پتا چلتا اور ان کو لازم کر لینے کی ضرورت و اہمیت واضح ہوتی ہے۔ ان اہم ترین امتیازات و خصوصیات میں سے کچھ درج ذیل ہیں۔ ا… سلف صالحین رضی اللہ عنہم ورحمہم اللہ جمیعًا کا عقیدۂ توحید خالص و رسالت ِ ختم الانبیاء …گروہ بندی اور امت اسلامیہ میں تفرقہ والی لعنت سے بچنے اور ان سے خلاصی کا واحد راستہ بھی ہے اور مسلمانوں کی عام صفوں میں بالعموم اور علماء و داعیان الی اللہ میں بالخصوص وحدت پیدا کرنے کا بڑا ذریعہ بھی۔ کیونکہ یہ عقیدہ اللہ تبار ک و تعالیٰ کی طرف سے وحی شدہ اور نبی معظم صلی اللہ علیہ وسلم کا رہنما شدہ ہے۔ اسی عقیدہ پر ملت اسلامیہ کی صف اول کے لوگ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین تھے۔ اور جیسا کہ آج ہم اہل اسلام کا حال دیکھ رہے ہیں … جو شخص اورجو گروہ بھی سلف صالحین کے عقیدہ سے ہٹ کر کسی اور طرف سمٹا وہ اُمت میں فرقہ بندی، جھگڑے ، جنگ و جدال اور ناکامی کی راہ پر چل کھڑا ہوا۔ چنانچہ اللہ عزوجل ارشاد فرماتے ہیں : ﴿وَمَن يُشَاقِقِ الرَّسُولَ مِن بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُ الْهُدَىٰ وَيَتَّبِعْ غَيْرَ سَبِيلِ الْمُؤْمِنِينَ نُوَلِّهِ مَا تَوَلَّىٰ وَنُصْلِهِ جَهَنَّمَ ۖ وَسَاءَتْ مَصِيرًا﴾ (النساء:۱۱۵) ’’اور جو کوئی سچی راہ کھل جانے کے بعد کہ اس پر ہدایت خوب واضح ہوچکی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مخالفت کرے اور مسلمانوں کے رستہ کے سوا کوئی دوسرا راستہ اختیار کرے ہم اس کو اسی راہ پر چلنے دیں گے (اسی حال پر چھوڑ دیں گے) اور (آخرت میں) اس کو دوزخ میں لے جا کر ڈال دیں گے اور وہ بری جگہ ہے واپس پلٹ کر جانے کی۔ ‘‘
Flag Counter