Maktaba Wahhabi

50 - 67
کو چھوڑو۔ سائنس کے ماہرین کا کوئی کمال دکھاؤ۔ انہوں نے غلئی اور غذائی چیزوں میں کسی ایک تخم کا اضافہ کیا ہو۔ انار ،سیب ،سنترے،کیلا ،آم، تربوز ،سردا جیسے قدرتی پھلوں کے علاوہ کسی اور پھل کا بیج سائنس و حکمت کے زور سے تیار کیا ہو۔ اور دنیا کی کسی زمین پر بویا جاتا ہو۔ اور کسی قوم کو بطور غذا ملا ہو۔ بلکہ ہم یہ بھی کہتے ہیں کہ قدرتی تخم سے بھی تنہا کوئی کام نہیں چلا سکتے۔ جب تک اس زمین کی جوہری مٹی میں ہی نشو نما نہ ہو۔ کیا ہے کسی میں طاقت کہ اللہ کی زمین چھوڑ کر سورج ،چاند ستاروں کے منافع چھوڑ کر کچھ بھی غلہ پیدا کر سکے۔ فَاِنْ لَّمْ تَفْعَلُوْا وَلَنْ تَفْعَلُوْا کا مضمون صادق آتاہے منشاء یہ ہے کہ یہ نباتات سارے کے سارے اور پھل پھول کے کل تخم اللہ کی ہستی پر دلیلِ ناطق ہیں۔ آج دنیا کے سارے بازاروں ساری منڈیوں ساری تجارت گاہوں میں جو کچھ غلے اور دانے موجود ہیں وہ سب نباتات الارض و قدرت کے خزانے ہیں۔ بالفرض اگر آج دنیا کے گوشہ گوشہ سے ہر قصبہ و بازار سے اور تمام دیہاتوں سے گیہوں و چنا کا تخم نایا ب ہو جائے کل منڈیوں او ربازاروں سے لے کر دریا برباد کر دیئے جائیں مطلب یہ کہ ہر طرح ناپید ہو جائیں اور گیہوں و چنا کا ایک دانہ نہ رہ جائے تو کیا اربابِ سائنس اپنے علم و حکمت کے زور سے گیہوں کے دانے اور گم شدہ تخم کو پیدا کر سکیں گے۔ حاشا و کلا۔ کوئی فیکٹری کارخانہ نہیں ہے کہ جس میں سائنس دان حضرات ایک
Flag Counter