Maktaba Wahhabi

165 - 177
والے مردار ایسی بدبو نکلتی ہے۔ وہ اسے اوپر لے جاتے ہیں، تو فرشتوں کے کسی گروہ کے پاس سے نہیں گزرتے، مگر وہ پوچھتے ہیں:’’یہ خبیث روح کیا ہے؟‘‘ تو وہ جواب دیتے ہیں:’’فلان بن فلان۔‘‘ دنیا میں(لیے جانے والے)اس کے بدترین نام کے ساتھ(اس کا ذکر کرتے ہیں)، یہاں تک کہ اسے آسمانِ دنیا پر لے جایا جاتا ہے، تو اس کے لیے دروازہ کھولنے کی درخواست کی جاتی ہے، تو اس کے لیے(دروازہ)نہیں کھولا جاتا۔‘‘ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے(اس آیت کی)تلاوت کی: [ترجمہ:نہ ان کے لیے آسمان کے دروازے کھولے جائیں گے اور نہ وہ جنت میں داخل ہوں گے، یہاں تک کہ اونٹ سوئی کے ناکے میں داخل ہوجائے۔] پھر اللہ عزوجل فرمائیں گے: ’’زیریں زمین کے اندر [سِجِّیْن] میں اس کی کتاب قلم بند کرو۔‘‘ اور اس کی روح کو زور سے پھینکا جائے گا۔ پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے(یہ آیت)تلاوت کی: [ترجمہ:اور جو شخص اللہ تعالیٰ کے ساتھ شریک ٹھہرائے، تو گویا وہ آسمان سے گر پڑا، پھر اسے پرندے اچک لیتے ہیں یا ہوا اسے کسی دور جگہ پھینک دیتی ہے]۔ ’’پھر اس کی روح اس کے جسم میں لوٹائی جاتی ہے اور دو فرشتے اس کے پاس آتے ہیں اور اسے بٹھاتے ہیں اور اس سے پوچھتے ہیں:’’تمہارا
Flag Counter