Maktaba Wahhabi

33 - 177
فَاَخْرَجْنَا بِہٖٓ اَزْوَاجًا مِّنْ نَّبَاتٍ شَتّٰی۔ کُلُوْا وَ ارْعَوْا اَنْعَامَکُمْ اِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَاٰیٰتٍ لِّاُولِی النُّہٰی۔ مِنْہَا خَلَقْنٰکُمْ وَ فِیْہَا نُعِیْدُکُمْ وَ مِنْہَا نُخْرِجُکُمْ تَارَۃً اُخْرٰی۔ وَ لَقَدْ اَرَیْنٰہُ اٰیٰتِنَاکُلَّہَا فَکَذَّبَ وَ اَبٰی۔ قَالَ اَجِئْتَنَا لِتُخْرِجَنَا مِنْ اَرْضِنَا بِسِحْرِکَ یٰمُوْسٰی۔ فَلَنَاْتِیَنَّکَ بِسِحْرٍ مِّثْلِہٖ فَاجْعَلْ بَیْنَنَا وَبَیْنَکَ مَوْعِدًا لَّا نُخْلِفُہٗ نَحْنُ وَ لَآ اَنْتَ مَکَانًا سُوًی۔ قَالَ مَوْعِدُکُمْ یَوْمُ الزِّیْنَۃِ وَ اَنْ یُّحْشَرَ النَّاسُ ضُحًی } [1] ’’دونوں فرعون کے پاس جاؤ، بے شک وہ سرکش ہو گیا ہے۔ پس اس سے نرم گفتگو کرو، شاید کہ وہ نصیحت قبول کرے یا ڈر جائے۔‘‘ دونو ں نے کہا:’’ اے ہمارے رب! یقینا ہم ڈرتے ہیں، کہ وہ ہم پر زیادتی کرے گا یا وہ حد سے بڑھ جائے گا۔‘‘(اللہ تعالیٰ نے)فرمایا:’’ ڈرو نہیں، بے شک میں تم دونوں کے ساتھ ہوں، سن رہا ہوں، دیکھ رہا ہوں۔ تم دونوں اس کے پاس جاؤ اور کہو:’’ بے شک ہم تیرے رب کے بھیجے ہوئے ہیں، سو تو بنی اسرائیل کو ہمارے ساتھ بھیج دے اور انہیں عذاب نہ دے۔ یقینا ہم تیرے پاس تیرے رب کی طرف سے ایک نشانی لے کر آئے ہیں اور ہدایت کی پیروی کرنے والے پر سلام۔ بے شک ہم پر وحی آئی ہے، کہ یقینا جھٹلانے اور منہ پھیرنے والے پر عذاب ہے۔‘‘ اس نے کہا:’’ ا ے موسیٰ۔ علیہ السلام۔! تم دونوں کا رب کون ہے؟ ‘‘ انہوں نے کہا:’’ہمارا رب وہ ہے، جس نے ہر چیز کو اس کی شکل و صورت عطا فرمائی، پھر راہنمائی کی۔‘‘
Flag Counter