Maktaba Wahhabi

34 - 177
اس نے کہا:’’تو پہلے زمانوں(کے لوگوں)کا کیا حال ہے؟‘‘ انہوں نے کہا:’’ ان کا علم میرے رب۔تعالیٰ۔کے پاس ایک کتاب میں ہے، میرے رب نہ بھٹکتے ہیں اور نہ بھولتے ہیں۔‘‘ وہ جنہوں نے تمہارے لیے زمین کو بچھونا بنایا اور تمہارے لیے اس میں کئی راستے جاری کیے اور آسمان سے پانی اُتارا، پھر ہم نے اس کے ذریعہ مختلف اقسام کے پودے نکالے۔ کھاؤ اور اپنے چوپاؤں کو چراؤ۔ یقینا اس میں عقل والوں کے لیے نشانیاں ہیں۔ اسی سے ہی ہم نے تمہیں پیدا کیا اور اسی میں ہی ہم تمہیں لوٹائیں گے اور اسی سے ہی ہم تمہیں ایک اور بار نکالیں گے۔ اور بلاشبہ ہم نے اسے اپنی تمام نشانیاں دکھلائیں، پس اس نے جھٹلایا اور انکار کر دیا۔ اس نے کہا:’’ اے موسیٰ۔ علیہ السلام۔ کیا تم ہمارے پاس اس لیے آئے ہو، کہ اپنے جادو(کے زور)سے ہمیں ہماری سر زمین سے نکال دو۔ پس ہم یقینا تمہارے مقابلے کے لیے اسی جیسا جادو لے آئیں گے۔ پس تو ہمارے اور اپنے درمیان صاف(ہموار)جگہ میں مقابلے کا وقت مقرر کر دے، جس کی ہم میں سے کوئی خلاف ورزی نہ کرے۔‘‘ انہوں نے کہا:’’ تمہارے وعدے کا وقت عید کا دن ہے اور یہ کہ لوگ دن چڑھے جمع کیے جائیں۔‘‘ ان آیات سے یہ بات واضح ہے، کہ اللہ تعالیٰ نے موسیٰ اور ہارون علیہما السلام کو فرعون کے پاس جا کر نرمی سے دعوتِ دین دینے کا حکم دیا۔ چنانچہ وہ دونوں اس کے
Flag Counter