Maktaba Wahhabi

36 - 177
مرد تھے۔ انہی میں سے عبداللہ بن مسعود، جعفر، عبداللہ بن عُرْفُطَہ، عثمان بن مَظعون اور ابو موسیٰ رضی اللہ عنہم تھے۔ قریش نے عمرو بن عاص اور عُمارۃ بن ولید کو(اس کی طرف)ہدیہ دے کر ارسال کیا۔ جب وہ دونوں نجاشی کے ہاں آئے، تو انہوں نے اس کے لیے سجدہ کیا اور(ایک نے)دائیں اور(دوسرے نے)بائیں جانب سے گفتگو شروع کی، پھر ان دونوں نے اسے کہا: ’’ ہمارے چچازاد بھائیوں کی ایک جماعت آپ کے ملک میں آئی ہے اور انہوں نے ہم سے اور ہمارے مذہب سے اعراض کیا ہے۔‘‘ اس نے پوچھا:’’ وہ کہاں ہیں ؟ ‘‘ وہ آپ کے ملک(ہی)میں ہیں، سو آپ انہیں بلا بھیجئے۔‘‘ اس نے انہیں بلا بھیجا۔ جعفر رضی اللہ عنہ نے(اپنے ساتھیوں سے)کہا:’’ آج میں تمہاری طرف سے خطیب(یعنی ترجمان)ہوں۔‘‘ وہ ان کے پیچھے چل دیے۔ انہوں(جعفر رضی اللہ عنہ)نے سلام کیا اور سجدہ نہ کیا۔ انہوں(یعنی نجاشی کے درباریوں)نے ان(یعنی جعفر)سے کہا:’’ تم بادشاہ کے لیے سجدہ کیوں نہیں کرتے؟ ‘‘ انہوں نے جواب دیا:’’ ہم اللہ عزوجل کے علاوہ کسی اور کے لیے سجدہ نہیں کرتے۔‘‘ اس(یعنی نجاشی)نے کہا:’’یہ کیا بات ہوئی؟‘‘ انہوں نے جواب دیا: ’’ إِنَّ اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ بَعثَ إِلَیْنَا رَسُوْلَہُ صلي اللّٰهُ عليه وسلم، وَأَمَرَنَا أَنْ لَا
Flag Counter